کولار: 30/ مارچ (ایس او نیوز) کولار میں کل رات 'عرس' جلوس کے دوران ایک فرقہ کے دو گروپوں کے آپسی جھگڑے میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے آج یہاں بتایا کہ ایک فرقہ کے دو گروپوں میں پیسے کے بٹوارے کے سلسلے میں جھگڑا ہوگیا۔ انہوں نے دوسرے پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کردیا اور اس کے علاوہ پاس کے ایک ضلع اسپتال پر بھی حملہ کیا۔ جھگڑے کے بعد زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔شہر میں کلاک ٹاور علاقے میں دو گروپوں کے مابین تیز دھار ہتھیار اور بلیڈ سے حملہ ہوا۔ پولیس نے اس واقعہ کے سلسلے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ حساس علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور اضافی جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اب صورتحال کنٹرول میں ہے۔